Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

راجن پور میں پولیس اور ڈاکوؤں میں مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 2 زخمی

پولیس نے مغوی وٹرنری اسسٹنٹ آصف جھلن کو بازیاب کرالیا
شائع 16 اپريل 2025 06:37pm

راجن پور پولیس 9 سال بعد دریائی کے جزیرہ کچی جمال میں داخل ہوگئی، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک 2 زخمی ہوگئے، مغوی وٹرنری اسسٹنٹ اصف جھلن بازیاب کرا لیا گیا، ڈاکوؤں کے گھر نذر آتش کردیئے گئے۔

پولیس کے مطابق دریائی کچہ کے کا خطرناک جزیرہ کچی جمال جہاں پولیس کے داخل ہوتے ہی دریا کا فائدہ اٹھا کر ڈاکو پولیس پر حملہ کرکے اپنا پلڑا بھاری کرلیتے تھے آج 9 سال بعد حکمت عملی کے تحت پولیس کچی جمال میں داخل ہو گئی ہے۔

پولیس زرائع کے مطابق ڈاکو اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران اغوا، ڈکیتی، پولیس پر حملہ جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب دو ڈاکو عبدالرحمن عرف بگا اور بہادر سیندانی ہلاک ہو گئے ۔

کچے کے علاقے میں دن دیہاڑےپولیس چوکی سے 7 پولیس اہلکار اغوا

کچے میں آپریشن کا چالیس واں روز : ڈاکوؤں کے مزید تین خفیہ ٹھکانے تباہ

پولیس کے مطابق دو ساتھی ڈاکو اعجاز عرف منڈا اور بادشاہ زخمی ہو گئے پولیس نے ڈاکوؤں کے نرغے سے چند یوم قبل اغواء ہونے والے وٹرنری اسسٹنٹ آصف جھلن کو بازیاب کرا لیا ہے۔

پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نذر آتش کردیا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فاروق امجد کے مطابق ابتک پولیس کو کچہ جمال میں کامیابی ملی ہے تمام محتاط ہو کر آپریشن کیا جا رہا ہے کچہ میں امن کا قیام یقینی بنائیں گے۔

punjab

rajan pur

police incounter