سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی بنگلادیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی بنگلا دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر پروفیسر محمد یونس سے ڈھاکا میں ملاقات کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری، نوجوانوں کے درمیان روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بنگلا دیش کے عبوری سربراہ ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات کی ، دوطرفہ تعاون اور سارک تنظیم کی بحالی پر بھی بات چیت ہوئی۔
آمنہ بلوچ کی مشیربرائےخارجہ امور توحید حسین سے بھی ملاقات کی۔
دریں اثنا پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا سلسلہ 13 سال بعد ایک بار پھر بحال ہو گیا ہے۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکریٹریز کی زیر قیادت ڈھاکا میں مشاورتی اجلاس کا آغاز ہو چکا ہے۔
پاکستان کی جانب سے سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے وفد کی قیادت کی جبکہ بنگلا دیش کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ جاشم الدین نے کی۔
ڈھاکہ میں سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے چھٹے راؤنڈ میں حصہ لیا ، دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں سیاسی تعلقات ، تجارت ، اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے مثبت اور تعمیری بات چیت ہوئی۔
دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ سیاسی مشاورت کا ساتواں اجلاس اگلے سال اسلام آباد میں کرنے پر اتفاق کیا گیا
اس سے قبل آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔ مبصرین کے مطابق اس عمل کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کی سمت ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اس مشاورتی اجلاس کے بعد پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار 22 سے 24 اپریل تک بنگلا دیش کا دورہ کریں گے، جس میں اقتصادی اور سیاسی تعاون کے مزید امکانات پر بات چیت متوقع ہے۔
Comments are closed on this story.