Aaj News

اتوار, اپريل 20, 2025  
22 Shawwal 1446  

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر گھریلو ناچاکی پر فائرنگ پر چار افراد قتل

ملزم نے بیوی، دو بیٹوں اور بہو کی جان لے لی
شائع 16 اپريل 2025 12:08am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر گھریلو ناچاکی پر فائرنگ پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا، ملزم نے بیوی، دو بیٹوں اور بہو کی جان لے لی اور فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نشے کے عادی شخص نے گھریلو جھگڑے کے دوران آپے سے باہر ہوگیا اوربیوی، دو بیٹوں اور بہو کی جان لے لی۔

نواب خان نامی شخص نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کر دی جس سے اس کی بیوی بی بی ملالہ ، بیٹے محمد یوسف اور جمعہ خان موقع پر دم توڑ گئے۔

مقتول محمد یوسف کی بیوی رقیہ بھی گولی لگنے سے زخمی ہوئی ۔ جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ مگروہ جانبرنہ ہوسکی۔

فائرنگ کے بعد ملزم نواب خان نامی فرار ہو گیا۔

quetta

police

Man killed 4 persons