پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی، حکومت کیخلاف نعرے بازی
پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کے ایشو پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اسپیکر نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے روکتے ہوئے اپنی یٹوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ احتجاج کی وجہ بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائی اور اڈیالہ جیل میں ملاقات نہ کروانے کا معاملہ تھا۔
اسمبلی کی کارروائی کے دوران اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، جس سے ایوان کا ماحول کشیدہ ہو گیا۔ اپوزیشن کا مطالبہ تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا کیا جائے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن ارکان کو احتجاج سے باز رہنے اور اپنی نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی، تاہم شور شرابا جاری رہا۔ اجلاس کے دوران کئی بار کارروائی متاثر ہوئی۔