پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا
پیپلزپارٹی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ کے پی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما احمد کنڈی نے خیبر پختون خوا بچاؤ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیا مائینز منرلز بل منظور ہوا تو پچیس ارب تک پہنچا دیں گے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر احمد کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں ایسی قانون سازی کی جا رہی ہے جس پر ایوان کے اندر اور باہر بات کرتے رہتے ہیں۔
احمد کریم کنڈی نے کہا کہ ہم خیبر پختونخوا بچاؤ تحریک کا اعلان کرتے ہیں، اوروزیراعلیٰ سے مستفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا کا مقدمہ اسلام اباد کے مختلف ایوانوں میں پڑا ہے، انہیں لانے میں ناکام ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی نے یہ بھی کہا کلہ خیبر پختون خوا اسمبلی اراکین نے مائیز اینڈ منرل بل میں صوبے کی بات کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ،اس بل پر ترامیم تیار کی جا چکی ہیں۔
نیوز کانفرنس میں احمد کریم کندڈی نے مزید کہا کہ مائیز اینڈ منرل کا ریونیو 10 ارب تک پہنچ چکا ہے،،پی پی پی اس بل کی مکمل اختلاف کرتی ہیں،،ہم ڈیرہ اسماعیل خان تک کے عوام کے پاس جائیں گے۔۔