Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

کپل شرما کا اتنا کم وزن کیسے ہوا ؟ فٹنس ٹرینر نے راز کھول دیا

حالیہ پوڈ کاسٹ میں فٹنس ٹرینر نے کپل کی اب تک کی ٹرانسفارمیشن پر بھی بات کی
شائع 15 اپريل 2025 05:06pm

بھارت کے کامیاب ترین کامیڈین کپل شرما کی حالیہ فٹنس نے ان کے مداحوں کو حیران کیا جس کے بعد کئی سوالات نے جنم لیے کہ اچانک کامیڈین نے اتنا کم وزن کیسے کرلیا۔

ایسا ابھی سے نہیں بلکہ کپل شرما کی جانب سے پہلے بھی اپنی فٹنس کا کافی خیال رکھا جاتا ہے مگر اس بار انہوں نے خود کو اتنا اسمارٹ کرلیا جس سے سوشل میڈیا صارفین تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے کافی وزن کم کرلیا، کپل کی ممبئی ائیرپورٹ کی ویڈیو دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے تھے اور بعض نے پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

چند بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کپل نے اداکار اکشے کمار کی فٹنس سے متاثر ہوکر جم جانا شروع کیا اور وہ روزانہ صبح سویرے اٹھ کر جم جاتے ہیں،کپل شرما فروری سے سخت ٹریننگ لے رہے ہیں، روزانہ 2 گھنٹے جم میں ورزش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کک باکسنگ کی بھی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

معروف اداکار کے سکیورٹی گارڈ نے کپل شرما کو تھپڑکیوں جڑ دیا،؟ وجہ سامنے آگئی

تاہم اب ان کے فٹنس ٹرینر نے 2015 میں ان کی فلم ’کس کس کو پیار کروں‘ میں کپل کا وزن کم کرنے سے متعلق راز سے پردہ اٹھایا ہے۔

حالیہ پوڈ کاسٹ میں فٹنس ٹرینر یوگیش بھٹیجا نے کپل کی اب تک کی ٹرانسفارمیشن پر بھی بات کی۔

انہوں نے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کپل کے لیے 21-21-21 دن والا حربہ استعمال کررہا تھا جس میں اس کا فیٹ کم ہونا تھا لیکن 2015 میں اس کے پاس زیادہ وقت نہیں تھا لہٰذا ہمیں اس کی ورزش کے لیے وقت نکالنا پڑا۔

شومونا چکرورتی کا کپل شرما شو میں خواتین کے خلاف رویے پر ناقدین کو جواب

یوگیش کے مطابق انہوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کپل اپنے ایک گھنٹے کی ورزش کے دوران کہیں اور دھیان نہ دیں بلکہ ساری توجہ اپنے جم پر رکھیں، کپل کا فون تک اس کے پاس نہیں ہوتا تھا۔

ان کا کہنا تھا لوگ 2015 کی فلم کس کس کو پیار کروں میں کپل کو دیکھ کر صدمے میں چلے گئے تھے کیونکہ ان کا وزن کافی کم ہوگیا تھا۔

Kapil Sharma

weight loss