ایران جوہری ہتھیار کے قریب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جائے گا، تاہم ایران کو ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دی جائے گی۔ واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے حوالے سے کہا کہ اس جنگ کے اصل ذمہ دار یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور سابق امریکی صدر جو بائیڈن ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کوئی فرشتہ نہیں، مگر بائیڈن کو یہ جنگ ختم کرنی چاہیے تھی۔
اسرائیل امریکہ کے بغیر یہ جنگیں کبھی اکیلا نہیں لڑ سکتا، امریکی معاشی ماہر
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں جنگ کا طویل ہونا امریکا کے لیے باعثِ افسوس ہے اور اس سلسلے میں جنگ روکنے کے لیے جلد نئی تجاویز پیش کی جائیں گی۔
امریکی ریاست مشی گن کی خاتون گورنر نے ٹرمپ کی گفتگو کے دوران چہرہ کیوں چھپایا؟
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی قیادت نے بین الاقوامی مسائل کو سنبھالنے میں ناکامی دکھائی ہے، اور اسی وجہ سے دنیا ایک خطرناک دور سے گزر رہی ہے۔
Comments are closed on this story.