Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

لاہور: دوستی سے انکار کیوں کیا؟ امیر زادے نے طالبہ کو اغواء کرلیا

ملزم کی تلاش شروع کردی گئی، پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج
شائع 15 اپريل 2025 12:04am

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں امیر زادہ طالبہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر مقبرہ جہانگیر لے گیا۔

دوستی سےانکارکیوں کیا؟ امیرزادے نے گریجویشن کی طالبہ کواغواء کرلیا۔ ملزم نےطالبہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنایا اورمقبرہ جہانگیر کےاحاطہ میں لےگیا۔

ملزم طالبہ کو اسلحے کے زور پر ہراساں کرتا رہا ، لڑکی نے گاڑی سے بھاگ کرجان بچائی ۔

شاہدرہ ٹاون پولیس نےملزم کےخلاف سنگین دفعات کےتحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شورمچنے پرملزم مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ سے فرار ہوگیا تاہم اس کی شناخت کرلی گئی ہے۔

مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں پرائیوٹ گاڑی کاداخلہ ممنوع ہوتا ہے، ملزم کی گاڑی مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں داخل کرنے پرعملے سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ مقبرہ جہانگیرکےاحاطہ میں پرائیوٹ گاڑی کاداخلہ ممنوع ہے۔ گاڑی مقبرے کے احاطے میں داخل کرنے پرعملے سے تفتیش جاری ہے۔

واردات میں ملوث ملزم ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم اسامہ کےخلاف سنگین دفعات کےتحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

lahore

kidnapped

Girls KIdnapped

Amirzadeh