Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہیں، رہنما پی ٹی آئی
شائع 15 اپريل 2025 12:00am

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔ اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے۔ پارٹی میں چند لوگوں میں اختلاف ہے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہیں۔

سیکریٹری جنرل پی ٹی آئئی سلمان اکرم راجہ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں جن لوگوں میں اختلاف ہے انہیں انگلیوں پرگنا جاسکتا ہے، پارٹی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہے۔

سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ یہ لوگ دشنام طرازی کرتے ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہی، اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے، جنہیں عہدہ نہیں ملا وہ بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم اسے بھی اختلاف نہیں کہہ سکتے، فہرست کے بغیر ملاقات کرنے والے کو پارٹی سے منحرف سمجھا جائے گا۔

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)