جلد بات چیت ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تو ہیں، رؤف حسن
رؤف حسن کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جلد بات چیت ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تو ہیں، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے، عوام کے مینڈیٹ کے مطابق حل چاہ رہے ہیں۔ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حالات ان کے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے آج نیوز کے پروگرام نیوز انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ جلد بات چیت ہوگی، اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تو ہیں، اگر حکومت کو چار سال اور دیے گئے تو ملک کہیں کا نہیں رہے گا۔
رؤف حسن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ تبدیلی آئے گی، اس حکومت نے ریاست اور عوام میں فاصلے بڑھا دیے، ہم کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے، عوام کے مینڈیٹ کے مطابق حل چاہ رہے ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کیا حالات ملک بند کر کے جیل میں ڈال کر گولیاں چلا کر قابو میں کریں گے؟ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حالات ان کے قابو سے باہر ہو چکے ہیں۔
آج نیوز کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے مزید کہا کہ بات چیت جب ہونی ہے ہو جائے گی، ہم پبلک فورم میں یہ ڈسکس نہیں کریں گے۔
انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جے یو آئی نے 15 اپریل تک مہلت مانگی تھی، ابھی تک تو وہ ہمارے ساتھ ہیں، اسی ماہ تمام چیزیں طے کر کے اپوزیشن اتحاد تشکیل پا جائے گا ، پلیٹ فارم کی تشکیل کے بعد تحریک چلے گی۔
رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے آج نیوز کے پروگرام میں مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب پارٹی میں فیصلہ کیا ہے، کوئی بھی اختلافی بات نہیں کرے گا۔ پارٹی اختلافات سامنے نہ لانے کے لیے حکمت عملی بنا کر نوٹس جار کر دیے گئے ہیں۔
Comments are closed on this story.