Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پنجاب حکومت پانی کی تقسیم پر برہم، پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دینے پر ارسا کوسخت مراسلہ

پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا لکھا گیا خط ارسا کوموصول ہو گیا
اپ ڈیٹ 14 اپريل 2025 11:51pm

پنجاب حکومت پانی کی تقسیم پر برہم ہو گئی، پنجاب کے حصے کا پانی سندھ کو دینے پر ارسا کوسخت مراسلہ لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ سکھر بیراج پررائس کینال کو غیرقانونی پانی دیا جاتا رہا، اقدام سے پنجاب کے کسانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔۔ امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

پنجاب حکومت نے پانی کی جانبدارانہ اور ناانصافی پر مبنی تقسیم پر ارسا کو سخت مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں سندھ کو پنجاب کے حصے سے زیادہ پانی دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت پانی کی غیرمنصفانہ اور جانبدارانہ تقسیم پر برہم، پنجاب کا پانی سندھ کو دینے پر صوبائی حکومت نے ارسا کو سخت مراسلہ جاری کردیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کو حصے سے کم اور سندھ کو حصے سے زیادہ پانی دیا گیا، جس کی وجہ سے کسانوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ کو سکھر بیراج پر رائس کینال کو غیر قانونی پانی دیا جاتا رہا جو چھپایا گیا ہے، ایسے اقدامات سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق مارچ میں ارسا کے تکنیکی اور مشاورتی اجلاسوں کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو رہا ، ارسا ناانصافیاں روکے اور فوری طور پر فیصلے کے مطابق پنجاب کو اس کے حصے کا پانی مہیا کیا جائے۔

سندھ کو زیادہ پانی دینے کی رپورٹ مسترد

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کی تقسیم پر پنجاب حکومت کا لکھا گیا خط ارسا کوموصول ہوگیا۔ ارسا نے سندھ کو زیادہ پانی دینے کی رپورٹ مسترد کردی۔

ترجمان ارسا ک جانب سے کہا گیا کہ محکمہ آبپاشی پنجاب حکومت کے خط کا جائزہ لے رہے ہیں، پانی کی کمی چاروں صوبے مل کر برداشت کر رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حساس صورتحال کے پیش نظر الزام تراشی سے اجتناب کیا جائے، صوبوں نے اپنے حصے کا پانی ربیع فصل میں استعمال کیا۔

Punjab Government

irsa