Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

پیٹرول کتنا سستا ہوگا؟ عوام کو فی لٹر کتنے روپے ریلیف ملے گا؟

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے
شائع 14 اپريل 2025 07:19pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 8 روپے کمی کا امکان ہے، پٹرول 8 روپے 50 پیسے فی لٹر سستا ہونے کی توقع ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 96 پیسے کمی کا امکان ہے جبکہ آئل انڈسٹری نے رپورٹ اوگرا کو بھجوا دی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے رحجان کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے۔

اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا

ذرائع کے مطابق آئل انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں بارے ورکنگ اوگرا کو بھجوا دی، اوگرا قیمتوں بارے حتمی تجاویز 15 اپریل کو حکومت کو بھجوائے گا۔

وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد قیمتوں بارے نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکسز کی مد میں اتار چڑھاؤ کر کے تجاویز تبدیلی کا اختیاربھی استعمال کرسکتی۔

گزشتہ ماہ مارچ میں حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا تھا۔ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رکھ کر بجلی پر ریلیف کا اعلان بھی گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ مارچ میں ہی صارفین کو بڑے ریلیف سے محروم کیا گیا تھا۔

پاکستان

petroleum prices