Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

مائیز اینڈ منرل ایکٹ پر بریفنگ کے دوران ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی اور اے این پی کے اراکین میں تلخ کلامی

ہنگامہ آرائی پر سپیکر بھی برہم
شائع 14 اپريل 2025 04:03pm

خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ ترامیمی بل پر بریفنگ کے دوران ہنگامہ آرائی ہوئی۔ اے این پی کے رکن اسمبلی نثار باز کے اعتراض پر پی ٹی آئی کے اراکین نے جوابی موقف اختیار کیا، جس سے ماحول کشیدہ ہو گیا۔ نثار باز نے بلوچستان میں اس بل کے حوالے سے کسی اعتراض کا نہ ہونے پر سوالات اٹھائے جس پر پی ٹی آئی اراکین برہم ہو گئے اور جوابی اعتراضات کیے۔

سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اس صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی کو سیاسی سکورنگ کے لیے بحث میں شریک نہیں کیا گیا۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ اس بل پر سیر حاصل بحث کی جائے گی اور اس کے بعد اسے کمیٹی میں بھیجا جا سکتا ہے۔

اپوزیشن لیڈر اور دیگر اراکین نے نثار باز کو منانے کی کوشش کی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس کی صورتحال کو معمول پر آگئی۔

سپیکر بابر سلیم سواتی نے مزید کہا کہ اس بل کو محکمہ پیٹرولیم نے تیار کر کے اسمبلی کو بھیجا ہے اور اس پر بحث کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سپیکر نے بتایا کہ ماضی میں بھی وفاقی سطح پر متعدد بلز صوبے نے منظور کیے ہیں اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ بل کی ہر شق کا تقابلی جائزہ لیا جائے گا اور اگر ضرورت پڑی تو اس بل کو سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بحث تین سے چار دن تک بھی جاری رہ سکتی ہے، اور جو اراکین اعتراض کریں گے انہیں اس پر تفصیل پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

KPK Assembly

Mines and Minerals Bill