Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر پاکستان دور کی عبارت پھر شامل

سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کے آخری برسوں میں اس عبارت کو ہٹا دیا گیا تھا
شائع 14 اپريل 2025 11:06am

بنگلہ دیش نے ایک بار پھر اپنے پاسپورٹس پر ”سوائے اسرائیل کے تمام ممالک کے لیے کارآمد“ کی عبارت شامل کر دی ہے، جس کے بعد بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے اسرائیل کا سفر مؤثر طور پر ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک سرکاری ہدایت نامے کے تحت کیا گیا، جس کی مقامی میڈیا نے تصدیق کی ہے۔

بنگلہ دیش ایک مسلم اکثریتی ملک ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔ یہاں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا معاملہ ہمیشہ سے حساس رہا ہے۔ بنگلہ دیشی پاسپورٹس پر یہ عبارت پاکستان سے علیحدگی سے قبل کئی دہائیوں تک موجود رہی، تاہم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دورِ حکومت کے آخری برسوں میں اسے ہٹا دیا گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کے طیارے بیرون ملک بھی غیر محفوظ، میانمار میں جہازوں پر سائبر حملہ

بنگلہ دیشی خبر رساں ادارے ”بی ایس ایس“ سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت داخلہ کی نائب سیکریٹری نیلیما افروز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے حکام نے پاسپورٹس پر دوبارہ یہ عبارت شامل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

انہوں نے بتایا کہ ’امیگریشن اور پاسپورٹ کے ڈائریکٹر جنرل کو اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کرنے کو کہا گیا ہے۔‘

بنگلہ دیش نے شیخ مجیب کی نواسی کے وارنٹ جاری کر دیے

مقامی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق یہ اقدام بنگلہ دیش کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کی پالیسی کے تسلسل کا حصہ ہے، اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Israel

Bangladesh Passport