Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

علی امین گنڈاپور کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کی حتمی رائے لیں گے
شائع 14 اپريل 2025 09:47am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے، جو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مائنز اینڈ منرلز بل پر بانی پی ٹی آئی کی حتمی رائے لیں گے، جبکہ پارٹی کے اندرونی معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

مذاکرات کی کوششیں اعظم سواتی کی انفرادی ہیں، کامیاب ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے آگے بڑھیں گے، سلمان اکرم راجہ

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور آج اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

جنید اکبر نے اپنی ہی صوبائی حکومت کو وارننگ دے دی

یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیے گئے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر پارٹی کے اراکین اسمبلی اور مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

imran khan

Ali Amin Gandapur

Mines and Minerals Bill