Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

مذاکرات کی کوششیں اعظم سواتی کی انفرادی ہیں، کامیاب ہوئے تو بانی پی ٹی آئی کی اجازت سے آگے بڑھیں گے، سلمان اکرم راجہ

کوئی خفیہ یا غیر اصولی راستہ اختیار نہیں کیا جا رہا ، سلمان اکرم راجہ
شائع 14 اپريل 2025 08:51am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کی سطح پر اسٹیبلشمنٹ یا کسی اور سے باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے، سینیٹر اعظم سواتی انفرادی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر اعظم سواتی اپنی کوششوں میں کامیاب ہوتے ہیں تو پارٹی بانی پی ٹی آئی سے اجازت لے کر ہی آگے بڑھے گی۔

سلمان اکرم راجہ نے واضح کیا کہ سیاسی جدوجہد کا مقصد بالآخر مذاکرات ہی ہوتے ہیں، لیکن کوئی چور دروازہ تلاش نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی راہ نکالی جائے گی تو وہ اصولوں کی بنیاد پر ہو گی، اور پارٹی شفاف انتخابات، قانون کی حکمرانی، اور بنیادی حقوق کی بحالی جیسے مقاصد پر کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گی۔

فتنے سے کوئی ڈیل نہیں ہو سکتی، 9 مئی کے ملزمان قیمت چکا رہے ہیں، اسحاق ڈار

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات کسی ایسے نتیجے کی طرف جاتے ہیں جس میں شخصی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی بحالی ممکن ہو تو پارٹی اس پر آمادہ ہو سکتی ہے۔ تاہم، انہوں نے اس خیال کو مسترد کیا کہ کوئی خفیہ یا غیر اصولی راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

ن لیگ کی پرویز خٹک کو پارٹی کا صوبائی صدر بنانے کی تردید

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک اصولی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، اور کوئی ”پتلی گلی“ سے نکلنے کا راستہ اختیار نہیں کیا جائے گا۔

azam sawati

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)