78 سالہ ٹرمپ کے طبی معائنے کی رپورٹ سامنے آگئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد پہلے طبی معائنے کے نتائج کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیپٹن سین نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کا مزید کہنا تھا کہ صدر کی ذہنی اور جسمانی حالت بہترین ہے۔
ٹرمپ کی بڑی پسپائی، سمارٹ فونز اور کمپیوٹرز کو ٹیرف سے استثنیٰ دیدیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کمانڈر انچیف اور سربراہ مملکت کے فرائض انجام دینے کے مکمل طور پر اہل ہیں۔
واضح رہے 78 سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا معمول کا طبی معائنہ جمعہ کو ہوا تھا۔
ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت مثبت رہی
ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ میں نے مکمل طور پر خود کو اچھی صحت میں محسوس کیا، میں نے سوچا کہ بائیڈن سے مختلف ہونا چاہیے، اس لیے میں نے ذہنی معائنہ بھی کروایا اور تمام جوابات درست دیے۔
Comments are closed on this story.