Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات،آئی ٹی میں تربیتی تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

امریکی وفد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی، آئی ایس پی آر
اپ ڈیٹ 13 اپريل 2025 10:12pm

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی ہے جس کے دوران آئی ٹی کے شعبے میں تربیتی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔

آرمی چیف سے امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات

وفد نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جس میں بالخصوص علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کے تحت رابطوں اور رعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے

امریکی امریکی قانون سازوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کرنے پر پاکستان کی مسلح افواج کی تعریف کی اورعلاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی لازوال خدمات کا بھی اعتراف کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات

آئی آیس پی آر کے مطابق اس حوالے سے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور عوام کے عزم کی بھی تعریف کی ہے۔

پاکستان کی خودمختاری کے لیے احترام کو اجاگر کرتے ہوئے امریکی کانگریس کے وفد نے وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون بالخصوص سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں آگے بڑھانے کے لئے مضبوط عزم کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی ار کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وفد کے دورے کو سراہا اور پاکستان کی امریکہ کے ساتھ اپنی دیرینہ شراکت داری کو مزید گہرا اور وسعت دینے کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا، ایسی شراکت داری جو باہمی طور پر مفید اور ایک دوسرے کے قومی مفادات کا احترام کرے۔

ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

meeting

Army Chief Asim Munir

US Congress Delegation