Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے ہرا دیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا
شائع 13 اپريل 2025 11:46pm

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے چوتھے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 219 رنز بنائے۔

فخر زمان نے 39 گیندوں پر67 رنز کی اننگز کھیلی، سیم بلنگز نے 50 اسکور کیے، سیم بلنگز نے 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

ان کے علاوہ عبداللہ شفیق اور ڈیرل مچل نے 37، 37 رنز بنائے۔ محمد نعیم 10 اور سکندر رضا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، فہیم اشرف اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

220 رنز کے ہدف کے جواب میں کوئٹہ کی ٹیم 140 رنز بناسکی۔

کوئٹہ کی اننگز کی شروعات ہوئی تو رائیلی روسو 44 اور کوشل مینڈس 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

شعیب ملک 14 اور عقیل حسین 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ سعود شکیل، حسن علی اور محمد عامر1،1 رن بناسکے۔

جبکہ فن ایلن صفر، ابرابر احمد 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، فہیم اشرف نے 21 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، آصف آفریدی اور سکندر رضا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Quetta gladiators

Lahore Qalandars

psl 10

PSL 2025

4th match