Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

سلمان اکرم راجہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے، شیر افضل مروت

میں نے جلسے میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا تو لوگ میرے پیچھے پڑگئے، شیر افضل مروت
شائع 12 اپريل 2025 11:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیرافضل مروت کہتے ہیں سلمان اکرم راجہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے۔ انہیں کی وجہ سے یہ ملاقاتیں کراتے ہیں۔ یہ غلط بیانی اور چغل خوری کرتے ہیں۔

سابق رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو علیمہ خان کی حمایت حاصل ہے۔ انہیں کی وجہ سے یہ ملاقاتیں کراتے ہیں۔ یہ غلط بیانی اور چغل خوری کرتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کبھی اداروں کو گالی دینے کا نہیں کہا۔ میں نے جلسے میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا تو لوگ میرے پیچھے پڑگئے۔

اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی اور شفاف انتخابات کے لیے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں بنیادی حقوق بحال ہوں، اور اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ ہم پتلی گلی سے نکل جائیں گے تو ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔

salman akram raja

Sher Afzal Marwat