Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

چین: 50 کلو وزن والے افراد گھروں سے نہ نکلیں، خطرناک الرٹ جاری

ہوائیں حالیہ برسوں میں علاقے میں دیکھی گئی کسی بھی طوفانی صورتحال سے زیادہ شدید ہو سکتی ہیں،رپورٹ
اپ ڈیٹ 12 اپريل 2025 09:15pm

چین میں لاکھوں لوگوں کو ہفتے اور اتوار کے دن تیز ہواؤں کے خطرے کے پیش نظر گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

عالمی زرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ان ہواؤں کی شدت اتنی زیادہ ہو سکتی ہے کہ وہ 50 کلوگرام سے کم وزن والے افراد کو آسانی سے ہوا میں اڑا سکتی ہیں۔

سرکاری ذرائع ابلاغ نے بھی اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ کم وزن والے افراد کے لیے یہ صورتحال خاص طور پر خطرناک ہو سکتی ہے۔

امریکا چین سمیت مختلف ممالک میں برفانی طوفان، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے

موسمیاتی حکام کے مطابق، منگولیا سے جنوب مشرق کی طرف بڑھنے والا ایک سرد بھنور اس صورتحال کا سبب بن رہا ہے۔

یہ طوفانی ہوائیں بیجنگ، تیانجن اور صوبہ ہیبی کے دیگر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہیں، جن کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہو سکتی ہے۔

بیجنگ میں حکام نے ایک دہائی کے بعد پہلی بار آندھی کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے، جو چار درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں دوسرے نمبر پر ہے اور اس کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایشیا میں رواں سال کے سب سے طاقتور سمندری طوفان نے ویتنام میں تباہی مچادی، 65 افراد ہلاک

رپورٹ کے مطابق، یہ ہوائیں حالیہ برسوں میں علاقے میں دیکھی گئی کسی بھی طوفانی صورتحال سے زیادہ شدید ہو سکتی ہیں۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہفتے کے روز جب یہ طوفانی ہوائیں اپنے عروج پر ہوں گی، بیجنگ میں درجہ حرارت صرف 24 گھنٹوں میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔

بیجنگ کی موسمیاتی سروس نے ان ہواؤں کو غیر معمولی طور پر خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوائیں نہ صرف انتہائی تیز ہیں بلکہ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہیں اور وسیع علاقوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ان کی تباہ کن صلاحیت کو دیکھتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

china

weather

Red Alert