Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات: چوہدری شجاعت حسین بلا مقابلہ صدر منتخب

طارق حسین مرکزی سیکریٹری جنرل، چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری منتخب
شائع 12 اپريل 2025 05:51pm

مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین صدر،چوہدری سالک حسین نائب صدر، طارق حسین مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے انٹرا پارٹی انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین صدر،چوہدری سالک حسین نائب صدر، طارق حسین مرکزی سیکریٹری جنرل، چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری اورتمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

چوہدری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

ڈاکٹر محمد امجد کو چیف آرگنازئر، غلام مصطفیٰ ملک مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیئے گئے۔

انٹرا پارٹی انتخابات کا انعقاد پارٹی کی مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس میں ہوا، اجلاس کی صدارت چوہدری شجاعت حسین نے کی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر مظالم کی مذمت کی گئی۔

چوہدری شجاعت حسین کی اڈیالہ جیل میں پرویز الہیٰ سے طویل ملاقات

اجلاس میں چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان سے جنرل کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔

جنرل کونسل کے اجلاس میں ملک میں جاری دہشت گردی کی مذمت کی گئی، دہشتگردی کا مقابلہ کرنے پر افواج پاکستان، رینجرز، پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

intra party election

muslim league Q

Shujaat Hussain