لاہور میں پولیس سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا، ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
لاہورمیں پولیس سب انسپکٹر آپے سے باہر ہو گیا، ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعہ سروسز اسپتال کی اوپی ڈی میں پیش آیا جہاں مریض اٹینڈنٹ نے ڈاکٹرز کے ساتھ جھگڑے کے بعد سب انسپکٹر بھائی کو بلا لیا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے مقدمہ درج کرنے اور ٹرینی ایس آئی دانیال کو گرفتار اور معطل کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور میں سروسز اسپتال لاہور میں ایک افسوسناک واقعے نے سرکاری اداروں کے درمیان تعاون کے بجائے تصادم کی صورتحال کو بے نقاب کر دیا۔ پولیس کے سب انسپکٹر نے معمولی تنازعے پر اسپتال کے ڈاکٹروں پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو فوٹیج بھی سامنے آ گئی۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق ایک مریض کے اٹینڈنٹ اور ڈاکٹروں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا، جس کے بعد مریض کے ساتھ آئے شخص نے اپنے بھائی، سب انسپکٹر کو اسپتال بلا لیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق سب انسپکٹر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ سروسز اسپتال کی او پی ڈی میں داخل ہوا اور ڈاکٹروں پر تشدد شروع کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سب انسپکٹر نے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹروں پر تشدد کیا، مریض اٹینڈنٹ نے پولیس بلا کر عزیزو اقارب سےڈاکٹر پر تشدد کیا۔
اسپتال انتظامیہ نے مریض اٹینڈنٹ اورڈاکٹر کے درمیان معمولی جھگڑے کے بعد صلح کرا دی تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سخت ایکشن لیں گے۔
انتظامیہ نے مریض اٹینڈنٹ اور ڈاکٹر کے درمیان جھگڑے کے بعد صلح کرا دی۔
پولیس اہلکار کے ملوث ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس
بعد ازاں، سروسز اسپتال میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز کے جھگڑے کے معاملے پر پولیس اہلکار کے ملوث ہونے پر ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے مقدمہ درج کرنے اور ٹرینی ایس آئی دانیال کو گرفتار اور معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ انھوں نے واقعہ میں ملوث تمام اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا۔
Comments are closed on this story.