Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

بیٹی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا

عدالتی فیصلہ بچوں کیخلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے ایک واضح پیغام ہے، ترجمان پولیس
شائع 12 اپريل 2025 02:31pm

ملتان میں ضلعی عدالت نے بیٹی سے جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

ملتان پولیس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مجرم محمد فیصل کو عمر قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

کراچی کے شیرخوار بچے پر لاڑکانہ میں تشدد، منہ میں مرچیں ڈال دی گئیں

ترجمان ملتان پولیس نے بتایا کہ سال 2023 میں مجرم نے اپنی 13 سالہ بیٹی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا

ترجمان کے مطابق عدالت نے فیصلہ جدید تفتیشی طریقوں کی روشنی میں دیا۔

فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مجرم کو 6 ماہ کی اضافی قید بھگتنا ہوگی۔

لاہور میں ایک اور کم سن گھریلو ملازمہ تشدد سے ہلاک، مالکن اور شوہر پر قتل کا مقدمہ درج

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ بچوں کیخلاف جنسی جرائم کے مرتکب افراد کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرموں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

Child Rape