Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

سعودی عرب کی فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز مسترد

غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، سعودی وزیر خارجہ
شائع 12 اپريل 2025 09:26am

سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی امریکی تجویز مسترد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے وہ فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے باشندے زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونے چاہیے۔ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسرائیلی فورسز کے مظالم جاری، مزید 35 فلسطینی شہید

شہزادہ فیصل نے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے ترکی میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے زبردستی بے دخل کرنے کے خلاف سعودی عرب کے سخت موقف پر زور دیا۔

انہوں نے سعودی عرب نے غزہ میں انسانی امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے جوڑنے کی کوششوں پر بھی تنقید کی، اور بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ بلا روک ٹوک امداد کی ترسیل کو محفوظ بنانے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

غزہ جنگ کیخلاف اسرائیلی فضائیہ کے 970 اہلکاروں کی بغاوت، پائلٹوں کی برطرفی شروع

شہزادہ فیصل نے جاری جنگ بندی مذاکرات کے لیے مملکت کی حمایت کا اعادہ کیا اور مصر اور قطر کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔

فلسطینیوں کی حمایت میں ریلیاں

دوسری جانب ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے بے مثال یکجہتی کا اظہار کیا گیا، احتجاجی مارچ ، ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، شرکاء نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

غزہ کے مظلوموں سے ملک گیر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کراچی تا خیبر چھوٹے بڑے شہروں میں مظاہرے اورریلیاں نکالی گئیں۔

اسرائیلی بربریت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے، صہیونی مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا۔

پنجاب بھر میں اسرائیل کیخلاف احتجاج ہوا ۔ خانیوال میں مرکزی پاکستان مسلم لیگ اور جماعت اسلامی سمیت دیگر دینی جماعتوں کی جانب سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئیں۔

سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھی سیاسی ،مذہبی اورسماجی تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خیبرپختونخوا میں بھی شہرشہر ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے کونے کونے میں بھی عوام سڑکوں پر نکلے، قصاب نیتن یاہو کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اس موقع پر فلسطینی مسلمانوں کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Saudia Arabia

denies