امریکا میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ
امریکی ریاست ٹیکساس میں 122 سے زائد بین الاقوامی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویزہ منسوخ ہونے والے طلبا کی اکثریت ساؤتھ ایشیائی ممالک اور مشرق وسطیٰ سے ہے۔ امریکا بھر میں طلباء ویزا منسوخی میں ریاست ٹیکساس سرفہرست ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹوڈنٹ ایکسچینچ وزیٹر پروگرام (SEVIS) سے طلبا کی امیگریشن بھی ختم کردی گئی۔
آپ کی سوشل میڈیا پوسٹس امریکی ویزے میں رکاوٹ کیسے بن جاتی ہیں
رپورٹ میں کہا گیا کہ ٹیکساس کی 8 یونیورسٹیاں زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔ جامعات کی جانب سے طلباء کی تفصیلات بھی غائب کردی گئیں۔
امریکا کا غیرملکی طالبعلموں کیلئے ویزا کا حصول مشکل بنانے کا فیصلہ
امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی گیارہ اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.