ہیٹ ویو الرٹ کے بعد کراچی میں موسم خوشگوار
شہر کراچی میں ہیٹ ویوالرٹ کے دو دن بعد سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی میں موسم خوشگوار ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے بچے والدین کے ہمراہ پارکوں میں پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی تھی، اور صوبے میں ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا جبکہ شہر کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی، اور بارش کا بھی کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو چکی ہیں، جس کے باعث درجہ حرارت میں 1 سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی کا امکان ہے تاہم اندرون سندھ کے مختلف اضلاع جیکب آباد، کشمور، سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور اور شہید بے نظیر آباد سمیت سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.