چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کریں گے، امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کریں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں کہا چینی صدر شی سے بہترین تعلقات ہیں، اگر چین سے معاہدہ نہیں ہوتا تو ہم وہیں کھڑے ہوں گے جہاں پہلے تھے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ سے دنیا کے کئی ملک محصولات کے معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ دنیا نے تجارت کے معاملے پر ہم سے انصاف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل کا دن زبردست تھا، ایک تاریخی دن تھا۔
امریکی نائب صدر کے چینی شہریوں کو ’گنوار‘ کہنے پر چین کا سخت رد عمل سامنے آگیا
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ اب سب چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں۔ ہم نے مقصد حاصل کر لیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روز گاری، شرح سود میں کمی ہورہی ہے، محصولات سے حاصل ہونے والے پیسے سے قرض چکائیں گے۔
ٹیرف معاملے پر چین کا جوابی وار، مزید 18 امریکی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ سے یرغمالیوں کو واپس لانے کے قریب ہیں۔ اسرائیل اور حماس دونوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.