نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
امریکی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ دریا سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔
نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر لوئر مین ہٹن کے قریب دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوا۔ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔
اسرائیلی فضائیہ کا طیارہ لبنان میں تباہ
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھر گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق گرتے وقت ہیلی کاپٹر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔
کیا طالبان نے بگرام بیس امریکہ کو دیدیا؟ حقیقت سامنے آگئی
نیویارک حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments are closed on this story.