پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش
پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں طویل انتظار کے بعد بالآخر بادل برس پڑے۔ لاہور، چونیاں، فاروق آباد، جھنگ، سرگودھا، میاں چنوں اور پتوکی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہورشہر میں مختلف مقامات پر بارش جن میں گلبرگ ، گارڈن ٹاؤن ، مزنگ، سمن آباد ، فرخ آباد، لکشمی چوک، نابھہ روڈ، فیصل ٹاؤن کے اطراف علاقے شامل تھے۔
بارش کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا، تاہم کچھ علاقوں میں بارش نے مشکلات بھی پیدا کیں۔ چونیاں میں بارش کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمالی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں دیربالا شہراور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، وادی کمراٹ، عشیری درہ اور لواری میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے حوالے سے پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق چکوال، فیصل آباد، جہلم، جوہرآباد، منڈی بہاوالدین میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ بارش کے باعث گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے، نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں کھلے، آسمان تلے ہرگز نہ جائیں، عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں، ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔
Comments are closed on this story.