Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

اوپن اے آئی نے ایلون مسک پر مقدمہ دائر کر دیا، کمپنی کو نقصان پہنچانے کا الزام

دونوں فریقین کے درمیان جیوری ٹرائل 2026 میں شروع ہوگا
شائع 10 اپريل 2025 10:07pm

اوپن اے آئی نے ارب پتی ایلون مسک کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کردیا ہے، دائر دعوے میں الزام لگایا کہ سابق شریک بانی کمپنی کو نقصان پہچانے کے لئے مہم چلا رہے ہیں۔

اوپن اے آئی نے جوابی مقدمہ دائر کرتے ہوئے ایلون مسک پر الزام لگایا ہے کہ وہ `کمپنی کو نقصان پہنچانے کی نیت سے حرکت کر رہے ہیں۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے اوپن اے آئی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بادشاہ `ذاتی فائدے کیلئے اے آئی کی معروف ایجادات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔

’ایلون مسک خان یوسفزئی‘: اسپیس ایک کے ارب پتی بانی کا جڑواں پاکستان میں شغل کرتے پکڑا گیا

اوپن اے آئی نے ایکس پر لکھا کہ ’’ایلون کی ہمار ے خلاف مسلسل کارروائیاں اوپن اے آئی کو نقصان پہنچانے اور اے آئی کی معروف ایجادات پر اپنے ذاتی فائدے کیلئےقبضہ کرنے کی نیت سے ہیں۔

آج ہم نے انہیں روکنے کیلئے جوابی مقدمہ دائر کیا ہے۔’ جوابی مقدمے میں، اوپن اے آئی نے وفاقی جج سے درخواست کی ہے کہ وہ مسک کو اس ٹیکنالوجی کمپنی کے مستقبل کے ڈھانچے کے حوالے سے کسی بھی غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی کارروائی کرنے سے روکیں اور انہیں ان کے کیے گئے نقصان کا ذمہ دار ٹھہرائیں۔

ایلون مسک نے وائٹ ہاؤس کے تجارتی مشیر پیٹر نیرو کو احمق قرار دے دیا

مقدمے میں کہا گیا ہے کہ اوپن اے آئی مضبوط ہے… لیکن مسک کی کارروائیوں نے اسے نقصان پہنچایا ہے۔ اگر ان کی مہم جاری رہی تو، اوپن اے آئی کے مشن کی خدمت کرنے، اس مشن کو آگے بڑھانے کیلئےضروری تعلقات اور عوامی مفاد کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

اس کے علاوہ مقدمے میں مسک پر اے آئی کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر ممکن ہتھکنڈا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ دونوں فریقین کے درمیان جیوری ٹرائل 2026 میں شروع ہوگا۔

پابندی کی لٹکتی تلوار، ایلون مسک ٹک ٹاک بھی خرید رہے ہیں؟

اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے2015 میں ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ مل کر اوپن اے آئی کی بنیاد رکھی تھی۔ تاہم کمپنی کے ٹیکنالوجی کے بادشاہ بننے سے پہلے مسک نے تنظیم چھوڑ دی۔

مسک نے2023 میں اپنی اے آئی فرم اے آئی ایکس بنائی، نے حال ہی میں اپنی سابقہ کمپنی کو منافع بخش ماڈل میں منتقل ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔

واضح رہے کہ 2024 میں مسک نے اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ اوپن اے آئی نے اپنے مشن سے انحراف کیا ہے، اے آئی کی تیاری انسانیت کی بھلائی کیلئے تھی نہ کہ منافع کیلئے۔ تاہم آلٹ مین اور ان کی فرم نے الزامات سے انکار کیا ہے۔ جواب میں، آلٹ مین نے مسک پر الزام لگایا کہ وہ مد مقابل کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

OpenAI

accuses Elon Musk

files lawsuit