Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

جوہری پروگرام تنازع، امریکا نے ایران کے مزید 5 اداروں پر پابندیاں لگا دیں

پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں
شائع 10 اپريل 2025 09:35am

امریکا کی جانب سے مزید 5 ایرانی اداروں اور ایک شخص پر پابندیاں لگا دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا کہ جن اداروں اور شخص پر پابندی عائد کی گئی، اس کا تعلق ایران کے ایٹمی پروگرام سے ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ اقدام جوہرے معاہدے کے حوالے سے ایران پر دباؤ کیلئے ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کو سپورٹ اور مدد فراہم کرنے والوں کا احتساب جاری رہے گا۔

پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی اداروں پر یہ پابندیاں ایسے وقت میں لگائی گئی ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی پروگرام پر مذاکرات ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرنا چاہتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے زیادہ وقت نہیں ہے۔

ٹرمپ کا اس سے قبل ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری پروگرام کی بندش پر راضی نہ ہوا تو ہم فوجی طاقت کا استعمال کریں گے، فوج کی ضرورت پڑی تو ہمارے پاس موجود ہے اور اس جنگ میں اسرائیل بھی ہمارا ساتھ دے گا۔

Iran

us imposes ban

5 organizations