Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

صدر ٹرمپ نے چین کے علاوہ دیگر ممالک کیلئے اضافی ٹیرف 90 روز کیلئے معطل کردیا

چین پر 125 فیصد محصولات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے
اپ ڈیٹ 10 اپريل 2025 08:12pm

امریکا کا جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک کےلیے ریلیف، چین کے علاوہ دیگر ممالک پر ٹیرف تین ماہ کیلئے معطل کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 125 فیصد کرنے کا اعلان کردیا کہا چین پر ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر ہوگا، چین نے عالمی مارکیٹ کا احترام نہیں کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جوابی ٹیرف نہ لگانے والے ممالک پر اضافی ٹیرف 90 روز کے لیے معطل کردیا،اس دوران صرف 10 فیصد اضافی ٹیکس عائد رہے گا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ جوابی ٹیرف نہ لگانے والے کچھ ملکوں پر اضافہ ٹیرف 90 روز کےلیے معطل کیا گیا ہے۔

چین کا امریکا کو سخت جواب؛ امریکی مصنوعات پر 84 فیصد نیا ٹیرف عائد

امریکا کی جانب سے 104 فیصد ٹیرف نافذ، چین کی اسٹاک مارکیٹوں میں مندی

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ چین پر 125 فیصد محصولات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کا اطلاق فوری طور پر ہوگا،چین نے عالمی مارکیٹ کا احترام نہیں کیا۔

اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے محصولات کے منصوبے میں 90 روز کا وقفہ دے رہا ہوں، اضافی محصولات کی 90 روز کی معطلی فوری نافذ العمل ہوگی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ڈاؤ جونز میں 2 ہزار پوانٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ نیسڈک میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Donald Trump

US tariffs

90 day pause