Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کراچی کے بعد لاہور میں بھی غیر ملکی فوڈ چین پر حملہ، ملزمان کا پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی

حملے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی
شائع 09 اپريل 2025 10:53pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے بعد لاہور میں بھی غیرملکی فوڈ چین پرحملہ کردیا گیا، ملزمان نے پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کردی، حملے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان غیر ملکی فوڈ چین پرحملہ کر دیا۔ حملے کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی۔

آج نیوز کو موصول فوٹیج کے مطابق اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان غیرملکی فوڈ چین پر پتھراؤ کررہے ہیں۔ ملزمان ریسٹورنٹ کے باہر توڑ پھوڑ بھی کرتے رہے۔

حملے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملے کی وجہ سے عملے اور کسٹمرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفینس میں غیر ملکی فوڈ چین ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد کا حملہ ، توڑ پھوڑ کر دی

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد سگنل پر بھی غیر ملکی فوڈ چین پر مشتعل افراد کی جانب سے کی گئی توڑ پھوڑکی گئی جس کا بعد ازاں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ متاثرہ ریسٹورنٹ کے ملازم شاہ زیب کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، جس میں متعدد دفعات شامل کی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے دو افراد منصور اور محمد حسن کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، جو ابتدائی معلومات کے مطابق سرکاری ملازم ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں دیگر 30 سے 35 افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے، جن کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

lahore

police

Foreign food chain