Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

اپر اورکزئی میں نائب تحصیل دار کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ

مالاکنڈ میں بھی ڈی سی آفس کی دیوار کے ساتھ نصب بارودی مواد سے دھماکہ کیا گیا، ذرائع
شائع 08 اپريل 2025 01:02pm

اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نائب تحصیل دار کی گاڑی پر بارودی مواد کا دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور سیکیورٹی عملہ محفوظ رہا، بارودی حملے میں گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ڈی سی اپر اورکزئی عرفان الدین کے مطابق اپر اورکزئی کے علاقے سیفل درہ میں نامعلوم دہشت گردوں نے بارودی مواد کے دھماکے سے نائب تحصیل دار کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

تاہم دھماکے میں نائب تحصیل دار شوکت اور اُن کا سیکورٹی گارڈ محفوظ رہے، دھماکے سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

مالاکنڈ میں بارودی مواد دھماکہ

دوسری جانب مالاکنڈ میں بٹ خیلہ کنال روڈ پر ڈی سی آفس کی دیوار کے ساتھ نصب بارودی مواد دھماکہ ہوا جس کے باعث راہ چلتی لیویز موبائل وین کو جزوی نقصان پہنچا۔

ملائیشیا میں گیس کی پائپ لائن میں زوردار دھماکہ، 33 افراد زخمی

ذرائع کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ دھماکہ خیز مواد ڈی پی او آفس کی دیوار کےقریب نصب کیا گیا تھا، دھماکے سے لیویز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا، گاڑی دیوار کے پاس گزر رہی تھی۔

Blast