نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب نے پارٹی ڈسپلن پر جاری شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے نائب صدر اکمل خان باری نے پارٹی ڈسپلن پر جاری ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دے دیا، اکمل خان باری نے پارٹی کو ڈسپلن پر عمل کی یقین دہانی کروا دی۔
گزشتہ روز اکمل باری کو پارٹی ڈسپلن پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، اکمل باری پر لیڈر شپ کی اجازت کے بغیر سیاسی سرگرمیوں کا اعلان کا الزام تھا۔
شوکاز کے جواب میں اکمل باری کا کہنا تھا کہ محنت اور لگن سے پارٹی کے لیے محنت کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے، مینار پاکستان جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا، ان کی تمام کاوشیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، پارٹی کے ڈسپلن پر عمل کرنا ترجیح ہے۔
اکمل خان باری نے یقین دہانی کرائی کہ پہلے اور آئندہ بھی پارٹی ڈسپلن کے پابند رہیں گے۔
Comments are closed on this story.