فرانس: پیرس میں ری سائیکلنگ پلانٹ میں خوفناک آتشزدگی، ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمالی حصے میں واقع ری سائیکلنگ پلانٹ کی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق آگ شہر کے سب سے بڑے ری سائیکلنگ پلانٹس میں سے ایک میں لگی جس کے بعد ہر طرف دھوئیں کے بادل چھا گئے اور میلوں دور سے دکھائی دینے لگے۔
رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ تقریباً 60 فائر ٹرک اور 200 فائر فائٹرز جائے وقوعہ پر موجود ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ آگ لگنے سے کوئی بھی متاثر نہیں ہوا۔
لندن میں الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آتشزدگی سے بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئر پورٹ بند
رپورٹ میں کہا گیا کہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ عمارت سے دور رہیں تاکہ ہنگامی سروسز کو کام انجام دینے میں رکاوٹ پیش نہ آئے۔
گریٹر پیرس میٹروپولیس کے میئر جیفری بولارڈ کے مطابق آگ لگنے سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ خوش قسمتی سے اندر موجود تمام عملے کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔
فرانس کے اسکولوں میں بچوں کے بیگز کی پولیس تلاشی کیوں لے گی؟
جیفری بولارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ ری سائیکلنگ زون میں آگ لگنے کے وقت وہاں 31 ملازمین موجود تھے۔
حکام کے مطابق آگ زیر زمین حصے میں لگی تھی جو تیزی سے پھیل گئی، یہ پلانٹ سن 2019 میں قائم کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.