Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

سندھ کے پانی پر زرداری نے سمجھوتا کر لیا ہے، عمر ایوب

اب جب سندھ کے عوام کا ردعمل آیا، تو وہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں، آج نیوز کے پروگرام انسائٹ میں گفتگو
شائع 07 اپريل 2025 10:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عمر ایوب نے کہا کہ سندھ کے پانی پر زرداری نے سمجھوتا کر لیا ہے، زردراری نے وفاق اور ن لیگ کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ کی، ہماری جماعت میں سب متحد ہیں، اندر کا مسئلہ گھر کا مسئلہ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے آج نیوز کے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی فضل الرحمان کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں، ہماری جماعت میں سب متحد ہیں، اندر کا مسئلہ گھر کا مسئلہ ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ کسی کے پیٹ میں کوئی مروڑ نہیں ہونا چاہئے، بانی پی ٹی آئی سے 3 ماہ سے ملاقات نہیں ہوئی ہے، پاکستان میں آئین کی پاسداری ہونی چاہئے، ہم لوگ جمہوریت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ریاست کا اوزار ہے، بلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہیں، زورزبردستی سے معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ سندھ کے پانی پر زرداری نے سمجھوتا کر لیا ہے، زردراری نے وفاق اور ن لیگ کے ساتھ انڈرسٹینڈنگ کی، اب جب سندھ کے عوام کا ردعمل آیا، تو وہ مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ تحریک آئین تحفظ پاکستان میں اندرون سندھ کی جماعتیں بھی آ رہی ہیں، ہمارے احتجاج اور کنونشن جاری رہیں گے۔

عمرایوب کا ردِعمل

اس کے سے قبل وزیراعلٰی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پورکے بیان پرپی ٹی آئی کے اپوزیشن لیدر قومی اسمبلی عمرایوب نے رد عمل دیا جس میں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے، یہاں ہر کسی کا اپنا اپنا نظریہ ہے۔

عمرایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر ن لیگ کو نہ جانے کیا ہو جاتا ہے، پارٹی کے اندر کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ہے۔ سب ہمارے دل و جان ہیں، ہماری جان کے ٹکڑے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ افغان باشندوں سے متعلق ہماری پالیسی بہت واضح ہے، جس طرح وفاق نے ان کو بے دخل کیا وہ طریقہ ٹھیک نہیں تھا۔

Aaj News program

umar ayub

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

News Insight with Amir Razia