Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

لاہور میں گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

سلمان احمد نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی، ایف آئی آر
شائع 07 اپريل 2025 06:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں معروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

لاہورمیں سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پرمعروف گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیں۔

پولیس کی مدعیت میں دائر کی گئی ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا۔

مقدمے میں یہ بھی کہا گیا کہ ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کیا، سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔

lahore

Pica Act

Singer Salman Ahmed