Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

وفاقی حکومت نے اب تک گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا، شیخ وقاص اکرم

چھ کینالز بنے تو سندھ کے پانی میں مزید کمی ہوجائے گی، ترجمان پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2025 12:16am

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ملک میں بہت بڑا بحران آنے والا ہے۔ وفاقی حکومت نے اب تک گندم کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کیا۔ گزشتہ سال بھی اعلان کے باوجود گندم نہیں خریدی گئی تھی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت گندم کی سپورٹنگ پرائس مقرر کرے اور امدادی قیمت پانچ ہزار روپے رکھی جائے۔ اگر حکومت نے اعلان نہ کیا تو کسان بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کا کسان پالیسی سے متعلق فیصلہ کسان دشمنی ہے جو ملک دشمنی کے برابر ہے۔ ایک صنعتکار پنجاب کی وزیر اعلیٰ بن گئی اس لیے اب سب کچھ صنعت کو دیا جا رہا ہے۔ کسان کو تو بیج تک ادھار لینے پڑتے ہیں جب کہ گندم خریدنے والا کوئی نہیں۔ یہ لوگ کسان کو پاکستانی سمجھتے بھی ہیں یا نہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران آئی ایم ایف سے ڈیل کرتے اور اس کا بوجھ کسان پر ڈالتے ہیں۔ گندم کی امدادی قیمت کی پالیسی آئی ایم ایف کی شرط پر ختم کر دی۔ پنجاب اسمبلی میں 5 سے 45 فیصد زرعی ٹیکس عائد کیا گیا۔ اب 60 لاکھ کی آمدنی پر کسان کو 45 فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ چیئرمین پی اے سی سے درخواست ہے گندم اسکینڈل کا معاملہ اٹھائے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنیادی حقوق نہیں دیے جا رہےہیں۔ جیل میں فیملی سے ملاقات کرنا قیدی کا بنیادی حق ہے، لیکن بانی کے وکیل تک کو ان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، عدالت کے احکامات کو جیل انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا ہے۔ عمران خان کی ان کے بچوں سے بات کرانے اور کتابوں کی فراہمی سے متعلق درخواست دائر کر دی ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کے بچوں کو ابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ان بچوں کے اکاؤنٹس کو فیک اکاؤنٹس کے ساتھ منسلک کر دیا گیا۔ ان کا کوئی جرم نہیں، اگر کوئی جرم ہے تو انہیں عدالت میں پیش کریں اور ایف آئی آر دیں۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالے جانے والے معاملے کے خلاف تمام جماعتیں۔ احتجاج کر رہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا

شیخ وقاص اکرم نے پارٹی اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ گفتگو کے دوران شیخ وقاص اکرم نے پارٹی میں اختلافات کا سارا الزام میڈیا اور سوشل میڈیا پر ڈالا۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، جسے میڈیا اور سوشل میڈیا بڑھا چڑھا کر رپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پارٹی میں ہرکسی کو اختلاف رائے کی آزادی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی گزشتہ چھ ماہ میں صرف 4 مرتبہ بچوں سے بات ہوئی ہے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ اب جس رہنما نے میڈیا پر اختلاف کی بات کی تو اسے شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کےخدشات کودورکیا جارہا ہے،مولانافضل الرحمان نے وقت مانگا ہے۔

شیخ وقاص اکرم نے سول نافرمانی کی اصل کہانی بتا دی

ترجمان پی ٹی آئی شیخ اکرم نے کہا کہ چھ کینالز بنے تو سندھ کے پانی میں مزید کمی ہوجائے گی، سندھ میں سندھ میں پی ٹی آئی سمیت دس جماعتیں سراپا احتجاج ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کہتے ہیں گندم کی امدادی قیمت کی پالیسی آئی ایم ایف کی شرط پرختم کی گئی۔ پنجاب میں بھی کسان تنظمیں باہر نکلنے کیلئے تیار ہیں۔

pti leaders

Sheikh Waqas Akram