Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

فیصل آباد: پیشی پر عدالت جاتے ہوئے ماں، بیٹے اور بھانجے کو قتل کردیا گیا

آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی
شائع 07 اپريل 2025 11:46am

پنجاب کے شہر فیصل آباد میں مخالفین نے پیشی پر عدالت جاتے ہوئے ماں بیٹے اور بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے گاؤں واں موچیاں اسٹاپ کے قریب گھات لگائے بیھٹے ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زہراں بی بی، اس کے بیٹے عباس اور بھانجے مزمل کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کے مطابق تینوں افراد موٹر سائیکل پر تاریخ پیشی پر عدالت جارہے تھے کی مخالفین کی گولیوں کا نشانہ بن گئے، مقتولین اور مخالفین کے درمیان پہلے بھی قتل کے مقدمات چل رہے ہیں، جس کی پاداش میں تینوں پر فائرنگ کی گئی۔

واقعے کے بعد آر پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں جس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

firing

punjab

Faisalabad