Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

لاہور میں ون ویلرز کے گرد شکنجہ سخت، پولیس نے 5 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا
شائع 07 اپريل 2025 09:59am

لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔

پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔

ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہے۔

lahore

Punjab police

One Wheeling

bikers