Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، کراچی میں تاجر برادری کا کاروبار بند رکھنے کا اعلان

غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شام 5 بجے عبداللہ ہارون روڈ پر احتجاج بھی کیا جائے گا، ذرائع
شائع 07 اپريل 2025 09:00am

غزہ کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کراچی میں تاجر برادری نے کاروبار بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق محماس کی انٹرنیشنل کال پر کراچی کے تاجروں کی فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آل تاجران سندھ اتحاد کیجانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں، اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف عالمی ہرتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کی تمام مارکیٹس، جوڑیا بازار سمیت مختلف مارکیٹس بند رہیں گی۔

حماس کا منہ توڑ جواب، اسرائیل پر 10 راکٹ داغ دیے

کراچی ٹمبر مرچنٹ ٹریڈر، سٹی کراچی تاجر اتحاد، آل کراچی تاجر ایسوسی ایشن، کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ایسوسی ایشن، طارق روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر تاجر تنظیموں نے بھی کاروبار بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسٹیل مارکیٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے اپنی مارکیٹ بند رکھی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے شام 5 بجے عبداللہ ہارون روڈ پر احتجاج بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے غزہ میں اسرائیل نے تازہ فضائی حملوں میں مزید 44 فلسطینی شہید کر دیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی نے بتایا کہ اتوار کو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے 18 مارچ کو غزہ جنگ بندی معاہدہ توڑتے ہوئے غزہ پر بدترین بمباری شروع کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 مارچ سے اب تک غزہ میں ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

Israel

karachi markets closed

gaza killing