Aaj News

ہفتہ, مئ 10, 2025  
12 Dhul-Qadah 1446  

کوئٹہ بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ پکڑ لیا

مواد کا استعمال 24 سے 72 گھنٹوں کے اندر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں کیا جا سکتا تھا، سی ٹی ڈی
شائع 06 اپريل 2025 12:10pm

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز (IEDs)، خودکار ہتھیار، اور دستی بم شامل ہیں۔

حکام کے مطابق، اس ذخیرے میں موجود مواد کا استعمال 24 سے 72 گھنٹوں کے اندر دہشت گردی کی منصوبہ بندی میں کیا جا سکتا تھا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ چھاپے کے وقت کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا، تاہم، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس آپریشن کی کامیابی کے بعد حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

quetta

CTD operation