Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کا کھڑا محاسبے کا امکان ہے، ذرائع
شائع 05 اپريل 2025 07:01pm

پاکستان تحریک انصاف احتساب کمیٹی کے سربراہ قاضی انور نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے کڑے محاسبے کا امکان ہے، تیمور سلیم جھگڑا نے کمیٹی کے خلاف ہرزہ سرائی پر انٹرنل اکاونٹیبلٹی ممبران ناخوش ہے، ذرائع

پی ٹی ائی انٹرنل اکاونٹیبلٹی کمیٹی چئیرمین نے آج نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا اجلاس میں تیمور سلیم جھگڑا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا سے 13 الزامات پر وضاحت طلب کر لی

عطاء اللہ تارڑ کا تیمور سلیم جھگڑا کے کرپشن الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ

کمیٹی سربراہ قاضی انور نے کہا کہ تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے سوالات اور اپنے جوابات میڈیا پر شیئر کئے ہیں۔ انہوؐ نے کہا بابر سلیم سواتی کا کوئی مسئلہ سنجیدہ نہیں ہے۔

قاضی انور نے کہا کہ رمضان میں 11 وزراء نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی، باقی کابینہ کے دیگر 22 ممبران بھی اپنی کارکردگی پر بریفنگ دینگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی اجلاس میں ان وزراء کے بارے میں فیصلہ کریگی، وزراء کی کارکردگی رپورٹ بانی چیئرمین کو پیش کیا جائے گی، فیصلہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین نے کرنا ہے۔

pti leaders

qazi anwer

accountability committee