Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
14 Shawwal 1446  

ہلال احمر کے 15 ارکان کی شہادت کا معاملہ، ویڈیو سامنے آنے پر اسرائیلی دہشتگردوں کا جھوٹ بےنقاب

قابض فوج کے مجرموں کو بین الااقوامی عدالت میں لایا جائے، فلسطینی ہلال احمر
شائع 05 اپريل 2025 05:20pm

فلسطینی ہلال احمر کے 15 ارکان کی شہادت کی ویڈیو سامنے آنے پر اسرائیلی دہشتگردوں کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا۔

غزہ میڈیا آفس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کو براہ راست نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔

حماس نے گھنٹوں تاخیر کے بعد 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کر دیا

اسرائیل کا مسجد الاقصیٰ پر حملہ، 400 فلسطینی عبادت گزار گرفتار

بیان میں کہا گیا ہے کہ قتل کیے جانے والے 15 افراد کو اسرائیلی قابض افواج نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ امدادی کاموں میں مصروف تھے اور اسرائیلی گولہ باری سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے رفح جا رہے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی ویڈیوں نے قابض فوج کے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے، بیان میں مطالبہ کیا کہ ہے ریسکیواور سول ڈیفنس ارکان کے تحقیقات اور قابض فوج کے مجرموں کو بین الااقوامی عدالت میں لایا جائے۔

Israel

Palestine Red Crescent Society