Aaj News

منگل, اپريل 15, 2025  
16 Shawwal 1446  

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کے قتل کا معاملہ، پولیس نے خاتون کے شوہر کو گرفتار کرلیا

شوہر کی بتائی ہوئی جائے وقوعہ درست نہیں تھی،پولیس
شائع 05 اپريل 2025 10:08pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر
Woman Shot Dead by Robbers in Karachi - Aaj News

کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر کی بتائی ہوئی جائے وقوعہ درست نہیں تھی، کردار مشکوک ہونے پر خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کی ہلاکت گھر میں ہوئی، شوہر نے ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاکت میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضہ میں لیا گیا، شوہر کو مزید تفتیش کیلئے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واقعے پر شوہر نے کیا بتایا تھا؟

کراچی کے علاقے فقیرہ گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی، مقتولہ صائمہ 3 بچوں کی ماں تھی۔ شوہرعرفان نے آج نیوز کو بیان دیا تھا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جا رہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی تھی۔

کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے فقیرہ گوٹھ میں فائرنگ سے تین بچوں کی ماں کو ڈاکوؤں نے گولی مار کر جان لے لی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر گولی ماری۔

شوہرعرفان کا آج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صائمہ حاملہ تھی جسے اسپتال لیکر جارہا تھا، ایک موٹرسائیکل پر 2 ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران مزاحمت ہوئی تھی۔

مقتولہ کے شوہر عرفان نے بتایا تھا کہ ملزمان نے میرا موبائل چھین لیا تھا، اہلیہ صائمہ کا پرس چھین رہے تھے، میری اہلیہ صائمہ نے ڈاکو کو دھکا دیا تو وہ گر گیا۔

شوہرعرفان نے بتایا کہ ملزمان اہلیہ پر فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تھے، مقتولہ کے شوہر عرفان آج نیوز کو بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے تھے کہ میرے چھوٹے چھوٹے تین بچے ہیں اب ان کو کون سنبھالے گا۔

شوہر نے مطالبہ کیا تھا کہ کہ اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ڈاکوؤں کو پکڑا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Karachi Firing

women killed