Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے، امریکی صدر

ایک معاہدے پر چین کو ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان ہے
شائع 04 اپريل 2025 12:54pm

سوشل میڈیا ایپلیکیشن ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے پر چین کو ٹیرف میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب آگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک معاہدے کی منظوری کی صورت میں چین کو ٹیرف میں ریلیف مل سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے کل تک غیر چینی خریدار تلاش کرنا ہے۔

ٹرمپ کی تجارتی جنگ، کینیڈا کا امریکی گاڑیوں پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر کے ممالک کی درآمدی مصنوعات پر کم ازکم 10 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔

ٹرمپ 2028 کے انتخابات کس کے خلاف لڑنے کے خواہشمند ہیں؟

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر نئی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں زبردست ہلچل دیکھی گئی ہے اور دیگر ممالک کی جانب سے امریکی صدر کے اقدام کو غیرضروری قرار دیا گیا ہے۔

china

Donald Trump

TikTok

trump tariff