پی ٹی آئی جب بھی بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ سے ہی کرے گی، شوکت یوسفزئی
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی جب بھی بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ سے ہی کرے گی. رپورٹنگ کرنے والے نئی لوگ ہوتے ہیں، غلط فہمی ہو جاتی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ خان صاحب نے وزیراعلٰی کو بااختیار کر دیا تاکہ وہ بروقت فیصلہ کریں، اپنی ٹیم فائنل کریں۔
آج نیوز کے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسف زئی رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان تک رسائی بہت کم لوگوں کی ہے جو بھی آتا ہے ایک نئی کہانی ہوتی ہے۔ رپورٹنگ کرنے والے نئی لوگ ہوتے ہیں، غلط فہمی ہو جاتی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی جب بھی بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ سے ہی کرے گی۔ خان صاحب نے علی امین گنڈا پور صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، تمام افواہیں غلط ثابت ہوئی ہیں، خان صاحب نے وزیراعلٰی کو بااختیار کر دیا تاکہ وہ بروقت فیصلہ کریں، اپنی ٹیم فائنل کریں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اصولوں پر مزاحمت تو کی ہے لیکن اسٹیبلشمنٹ کا کردار ایک دم ختم نہیں کیا جا سکتآ، جے یو آئی والے کس بات کا انتظار کر رہے ہیں، یہ ان سے پوچھنا پڑے گا۔
آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم اور قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جے یو آئی فورا بیٹھ جاتی ہے، جے یو آئی کی سوئی ڈی آئی خان پر اٹکی ہوئی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن لڑتی ہے، وہاں مفاہمت تو نہیں ہو سکتی، پارٹی علی امین گنڈا پور سے تو نہیں کہہ سکتی کہ آپ دستربردار و جائیں۔
ایک سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ افغان مہاجرین کا انخلا جلد بازی میں ہوگا تو انتشار پیدا ہوگا جو لوگ افغانستان سے آئے تھے ان کی نسلیں جوان ہو چکی ہیں۔
معاون خصوصی وزیراعظم رانا احسان افضل
آج نیوز کے پروگرام انسائٹ وِد عامر ضیا میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ پاکستان امریکا کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے، خطے کے مقابلے میں ہمیں فائدہ ہوا۔ ابھی یہ فائنل نہیں اس پر مزید وضاحت آنا باقی ہے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ وزارت تجارت اس پر کام کر رہی ہے، اس پر میٹنگز بھی ہوئیں، ہم کپاس اور سویا بین امریکا سے منگواتے ہیں جس پر زیرو ٹیرف ہے۔ دیکھتے ہیں ہماری بات چیت کا کیا نتیجہ آگے چل کر آتا ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہے ہمیں اچھے نتائج کی امید ہے، یہی بڑی کامیابی ہے کہ آئی ایم ایف میں ہوتے ہوئے بجلی میں ریلیف دیا ہے۔
رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، گھریلو صارفین کو بھی ریہلیف ملے گا، چوری روکنے کے لیے بڑا مسئلہ صوبوں کے ساتھ ملک کر کام کرنا ہے۔
زبیر موتی والا سابق سربراہ ٹریڈ اتھارٹی نے بھی آج نیوز کے پروگرام میں گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ اس پر ہمیں مذاکرات کرنا چاہیے، ہم بھی امریکا سے ساڑھے 3 بلین کی مصنوعات امپورٹ کرتے ہیں، ہمیں ان کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، مذاکرات کے آیشن کا ہمارے پاس ایک چانس تو ہے۔
انھوں نے کہا کہ ابھی فوری طور پر اس کا اثر اچھا نہیں آئے گا، 15، 17 سے آپ 29 فیصد تک پہنچ جائیں گے۔ ابھی یہ کہنا ٹھیک نہیں کہ نئی منڈیاں تلاش کریں۔
زبیر موتی والا نے مزید کہا لہ لُک افریقا کی پالیسی ہم نے شروع کی ہے، پہلے ہمارا 5 سو ملین ڈالر کا ایکسپورٹ ہوتا تھا، پچھلے سال یہ ڈیڑھ بلین ڈالر کا لُک افریقا کے ریجن میں ہوا۔
Comments are closed on this story.