Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

فیصل آباد: مسافر وین کار سے ٹکرا کر الٹ گئی، خواتین سمیت 26 افراد زخمی

مسافر وین فیصل آباد سے اوکاڑہ جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
شائع 03 اپريل 2025 06:22pm

فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالا میں اوکاڑہ روڈ پرمسافروین کارسے ٹکراکراُلٹ گئی، حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے

تفصیلات کے مطابق تحصیل تاندلیانوالہ میں اوکاڑہ روڈ پر تیز رفتار مسافر وین کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں وین میں سوار 26 مسافر زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گوجرہ میں مسافر وین الٹ گئی، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق

پنڈی بھٹیاں: موٹروے ایم ٹو پر تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی، 2 افراد جاں بحق

ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے موقعہ پر پہنچ کر معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور دو خواتین سمیت 13 شدید زخمی مسافروں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین فیصل آباد سے اوکاڑہ جارہی تھی۔ اور حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

punjab

Faisalabad

Punjab police

van accidedent